Message of Sajjada Nasheen Darbar-e-Aliya Mundair Sharif Syedan (Monthly Sohney Mehrban, July 2010)


کیا ہم نے کبھی سوچا ہے؟

سوہنے مہربان کی اشاعت نئی نسل کو ایک فکر‘ ایک سوچ دینے میں کافی حد تک کامیاب نظر آتی ہے۔

کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ ہم کس ڈگر پر جا رہے ہیں؟ اسلام فرقہ واریت میں بٹ کر رہ گیا ہے۔ کوئی شیعہ ہے اور کوئی سنی‘ کوئی وہابی ہے‘ کوئی دیوبندی اور دیگر مکتبہٴفکر سے تعلق رکھتا ہے۔ ہم نفرتوں کے سمندر میں اس قدر غرق ہو گئے ہیں کہ اسلام کی صحیح شکل بھی غائب ہوتی جا رہی ہے۔ ہر مکتبہٴ فکر کا عالِم دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے کوشاں ہے۔ کسی نے اہلِ بیتؑ کا نام استعمال کر کے اپنی دوکان چمکائی ہے تو کسی نے صحابہؓ کی عظمت کا شامیانہ لگا رکھا ہے۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ اسلام دیا تھا کہ مسلمانوں کا قتلِ عام ہو۔ آج جس انداز میں مسلمان پس رہے ہیں اس کی مثال تاریخِ عالم میں اس سے پہلے نہیں ملتی۔ اس کی اصل وجہ صرف یہ ہے کہ ہم نے اللہ کی رسی کو ہاتھ سے چھوڑ دیا ہے اور دنیا میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ حضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان الہجویری رضی اللہ عنہ کے مزارِ اقدس پر بم دھماکہ بخدا نہ صرف اولیاءکے خلاف تھا بلکہ پوری انسانیت کے خلاف تھا۔ یہ بم دھماکہ کرنے والے انسان ہیں نہ مسلمان۔ ہمیں چاہیے کہ ولی اللہ کے آستانوں سے اپنے دل کی لو لگائیں اور سکون اور معرفت حاصل کریں۔ چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اس زمانے میں اللہ کے ولی ہی اس کام کو بخوبی انجام دے سکتے ہیں کیونکہ ان کے آستانوں سے اتحاد‘ ایثار اور محبت کا درس ملتا ہے۔ نفرت‘ لڑائی اور جھگڑے کی راہ شیطان کی راہ ہے۔ کیا آج ہم مسلمانوں میں اتنا اتحاد نہیں رہا کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کر سکیں؟ ہمیں چاہیے کہ اسلام و ملک و ملت کی خاطر آپس میں لڑائی جھگڑا کرنے کی بجائے حقیقی معنوں میں اسلام کی خدمت کریں جس سے تمام عالم میں اسلام کی چھاپ نظر آئے۔ (آمین۔ ثم آمین(

صاحبزادہ سیّد محمد مبارک علی گیلانی قادری

سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ منڈیر شریف سیّداں

If you want to receive or deliver something related to this post, feel free to comment.

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: