Monthly Archives: September, 2010

Ghaus-e-Azam’s quote # 10


صوّف کی بنیاد آٹھ خصائص پر ہے۔ سخاوت حضرت ابراہیمؑ جیسی، رضا حضرت اسحاقؑ جیسی، صبر حضرت ایوبؑ جیسا، اشارات و مناجات حضرت زکریاؑ جیسی، غربت حضرت یحییٰؑ جیسی، صوف کا پہننا حضرت موسیٰؑ جیسا، سیاحت حضرت عیسیٰؑ جیسی اور فقر حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ جیسا۔ سلام بر ہمہ پیغمبراں۔

Advertisements

Ghaus-e-Azam’s quote # 9


اللہ سے گزشتہ گناہوں کی معافی اور آئندہ کی صحت کے سوا کچھ اور نہ طلب کرو۔ نافرمانیوں سے محفوظ رہنے، بَلا کی سختی سے بچنے اور نعمت و عطا کے شکر کرنے کے سوا اللہ سے کچھ اور نہ مانگو۔ اللہ نے تمہیں جس حال میں رکھا ہے اس پر شاکر رہنے کی دعا مانگو۔ تمہیں کیا معلوم کہ تمہارے لیے کیا بہتر نہیں ہے۔

Hazrat Pir Sahib at Madina in the holy month of Ramadan 1431


 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Ghaus-e-Azam’s quote # 8


اگر اللہ تمہاری کسی دعا کو فوراً قبول نہیں کرتا تو اس سے آزردہ خاطر نہ ہو۔ تمہاری دعائیں اور سوال تمہارے لیے دنیا و آخرت میں کام آئیں گے۔

O believer! Repent


"There is no Believer who does not make an error sometimes, or who does not make some mistake which they persist in and do not abandon until they leave this world. For, in truth, the Believer was created to be frequently tried and tested: someone who often regrets (then) forgets, again. But when corrected, they correct themselves."

Reported by at-Tabarani in al-Mujamul Kabir (no. 11,810); hasan."

Ghaus-e-Azam’s quote # 7


مخلوق سے مانگنے والا بے صبر ہوتا ہے۔ اس کا ایمان کم زور اور ناتواں ہوتا ہے۔ وہ اللہ کو نہیں پہچانتا لیکن جس شخص کو معرفتِ حق نصیب ہو جاتی ہے وہ سوال نہیں کرتا۔ اللہ اس کے ایمان اور یقین میں قوت پیدا کر دیتا ہے اور اس کی معرفت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

8 ways to earn even after death


Message by Bukhari Striving Fisabilillah

1) Give a copy of the Qur’an to someone. Every time they read from it, YOU GAIN.
2) Donate a wheelchair to a hospital. Each time a sick person uses it, YOU GAIN.
3) Teach someone to recite a Dua.
4) Share a Qur’anic CD.
……5) Participate in building a Masjid.
6) Place water cooler in a public place.
7) Plant a tree. YOU GAIN whenever a person or animal sits in its shade or eats from it.
8) Spread this message. If even ONE person applies any of the above YOU GAIN 🙂

Ghaus-e-Azam’s quote # 6


کسی چیز کا حکمِ الہٰی کے بغیر صرف اپنے نفس کی خواہش سے قبول کرنا گمراہی ہے۔ خواہشِ نفس کے بغیر کسی چیز کو قبول کرنا موافقتِ حق اور حق کی پاس داری ہے۔ اللہ کی نعمتوں کا استقبال نیک عمل اور ان کا رد کرنا نفاق ہے۔

Ghaus-e-Azam’s quote # 5


اے مومن تیرے پڑوسی کو اللہ تعالیٰ نے جو نعمتیں عطا کی ہیں تُو ان پر حسد کیوں کرتا ہے۔ کیا تُو یہ نہیں جانتا کہ حسد ایمان کو کم زور کر دیتا ہے؟ حسد کرنے والے اللہ کی نعمت کے دشمن ہیں۔ حسد نیکیوں کو اس طرح ختم کر دیتا ہے جس طرح آگ لکڑی کو جلا دیتی ہے۔ جو کچھ تجھے عطا ہوا ہے وہ تیری قسمت ہے اور جو کچھ تیرے پڑوسی کو ملا ہے وہ اس کا مقدر ہے۔ حسد کرنے والا نادان اور کم عقل ہوتا ہے۔

Ghaus-e-Azam’s quote # 4


دل گھر کی طرح ہے۔ اس میں صرف ایک ہی رہ سکتا ہے۔ دو نہیں رہ سکتے۔ اللہ تعالیٰ نے کسی کے دو دل نہیں بنائے ہیں۔ دل توحید و معرفت کا مقام ہے اور سینہ واردات و عجائباتِ غیبی کے نازل ہونے کی جگہ ہے۔