Monthly Archives: December, 2010

Ghaus-e-Azam’s quote # 102


جب اللہ تعالیٰ کسی کو دوست رکھتا ہے تو اُسے امتحان میں مبتلا کرتا ہے اور اگر وہ اس امتحان میں صبر کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کا رتبہ بلند فرما دیتا ہے۔

Advertisements

Ghaus-e-Azam’s quote # 101


صبر ہی ہر نیکی اور احسان کی اصل ہے۔ صبر سے مراد رضائے الٰہی کا خوگر ہونا ہے۔

Ghaus-e-Azam’s quote # 100


اپنے نقصان کا ذکر دوست یا دشمن سے نہ کرو۔ اس کا ذکر کرنا اللہ پر تہمت لگانا ہے۔ تہمت نہ لگاؤ بلکہ بھلائی اور شکر ظاہر کرو۔ اللہ کی نعمت سے کوئی کب تک خالی رہ سکتا ہے؟

Ghaus-e-Azam’s quote # 99


اللہ سے ڈرو۔ اللہ اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔ لوگ خود اپنے نفس پر ظلم کرتے ہیں۔

Ghaus-e-Azam’s quote # 98


تیرا حضور قلب موت اور موت کی سچی یاداشت کے بغیر صحیح نہیں ہو سکتا۔

Ghaus-e-Azam’s quote # 97


جو شخص حق تعالیٰ کا طالب ہوتا ہے وہ نہ جنت کا خواہاں ہوتا ہے نہ دوزخ سے ڈرتا ہے بلکہ صرف اس کی ذات کو چاہتا ہے اور اس کی دوری سے خائف رہتا ہے۔

Ghaus-e-Azam’s quote # 96


مشائخ کی صحبت دنیا کے لیے نہیں اختیار کی جاتی بلکہ آخرت کے لیے کی جاتی ہے۔

Monthly Sohney Mehrban Muharram 1432


To read the monthly Sohney Mehrban Magazine for the month of Muharram, click here

ماہنامہ سوہنے مہربان ماہِ محرم الحرام پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Monthly Sohney Mehrban Zul Hajj 1431


To read the monthly Sohney Mehrban Magazine for the month of Zull Hajj, click here

ماہنامہ سوہنے مہربان ماہِ ذو الحجہ پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Ghaus-e-Azam’s quote # 95


جاہل کی زبان اس کے قلب کے آگے ہے اور صاحبِ عقل عالم کی زبان اس کے قلب کے پیچھے ہوتی ہے۔ جاہل قلب سے پوچھے بغیر بولتا ہے اور عالم پہلے قلب سے پوچھتا ہے اور بعد میں بولتا ہے۔