AQWAAL-E-MAULA ALI


حضرت علی نے فرمایا میں شاہدہ بیگم آپ کے بارے میں رقم طراز ہیں:

حضرت علی کرَّم اللہ وجہہ

سرورِ کائنات ﷺ کے بعد بعض اعتبار سے پہلا نام حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا آتا ہے اور چند خصوصیات تو حضرت کی ذاتِ گرامی سے مختص ہیں مثلاً عدل و شجاعت میں آپ کا کوئی مثیل نہ تھا۔ عرفانِ الہٰی میں کسی کو آپ کا ہم پایہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ تصوّف کے کم و بیش تمام سلسلے آپ ہی سے جا کر ملتے ہیں۔

آنحضرت ﷺ کی حیاتِ مبارک میں اور آنحضرت ﷺ کے بعد آپ نے اسلام کی جو گراں قدر خدمات انجام دیں، ان میں دوسرے محاسن کے ساتھ ساتھ فکر و دانش کی جو گہرائی اور گیرائی پائی جاتی ہے، وہ آپ کا طرّہ امتیاز ہے۔ یہی وہ منزل ہے جہاں آپ حضرت حتمی مرتبت کے شاگردِ رشید کا کردار انجام دیتے ہیں اور اصلاحِ انسانیت کے عَلم بردار نظر آتے ہیں۔

آپ کی زندگی کا ایک پہلو تو وہ ہے جب آپ بدر و حُنین کے سُورما، خیبر و خندق کے فاتح دکھائی دیتے ہیں، دوسرا رُخ وہ جب دربار عدالت میں آپ کی رہنمائی پر امیر المومنین حضرت عمر فاروقِ اعظم کو کہنا پڑتا ہے کہ علی نہ ہوتے تو عمر ہلاک ہو جاتا! تیسرا رخ عالمِ نماز میں نظر آتا ہے کہ جسم میں لگا ہوا تیر نکال لیا جاتا ہے اور آپ کو خبر نہیں ہوتی۔ غرض کہ ایک شخصیت نے اپنے نقوشِ قدم میں ہزار رنگ پیش کیے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے انسان کو انسان بننا سکھایا ہے۔

اس کا کچھ اندازہ ان فرمودات سے ہوتا ہے جو روایتی طور پر باقی رہ گئے ہیں اور جن کو تاریخوں کی ورق گردانی کر کے یکجا کیا گیا ہے۔ یہ فرمودات زندگی کے مختلف شعبوں سے متعلق ہیں اور ان سے وہ سب کچھ مل سکتا ہے جو انسان کو اپنی زندگی سنوارنے کے لیے درکار ہوتا ہے۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی حیثیت صرف پیغمبرِ اسلام کے قوّتِ بازو اور جانشین کی تھی لہٰذا جس طرح اسلام دنیا کو چھوڑ کر صرف دین کا ہو رہنے کی تلقین کرتا، اسی طرح حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے ارشادات میں دین و دنیا دونوں سموئے ہوئے ہیں۔ ہم چاہیں تو عملی زندگی کے ہر قدم پر ان سے راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں مگر یہ ہماری توفیق پر ہے۔

If you want to receive or deliver something related to this post, feel free to comment.

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: