Hazrat Ali’s quote # 3


حمد

حمد اُس خُدا کے لیے سزا وار ہے جو چھپے ہوئے امور کا جاننے والا ہے، مظاہرِ کائنات جس کے وجود پر دلالت کرتے ہیں، آنکھ کی روشنی سے جس کا دیدار محال ہے۔ جس نے اسے دیکھا نہیں وہ اس کے وجود سے انکار کا حق نہیں رکھتا اور جس دل نے اس کے وجود کا اقرار کر لیا وہ اس کی ذات کا ادراک نہیں کر سکتا۔

وہ بلندی میں سب پر برتری رکھتا ہے اور قرب میں سب سے زیادہ نزدیک ہے، کوئی چیز بھی اس سے قریب تر نہیں مگر اس کی بلندی نے اسے اپنی مخلوق سے دور نہیں کیا اور نہ نزدیکی کے سبب وہ مخلوق کے برابر ہو سکتا ہے۔

عقلیں اس کی صفات کی حدود سے با خبر نہیں مگر اس نے اپنی مخلوق کو بقدرِ ضرورت اپنی معرفت سے محروم بھی نہیں رکھا۔

وہ ایک ایسی ہستی ہے جس کے آثار و علامات قلبِ منکر کو اس کی گواہی دینے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ بلا شبہ خُدا اس بات سے پاک اور بلند ہے کہ اسے کسی مخلوق سے تشبیہ دی جائے یا اس کے وجود سے انکار کرنے کی جرأت کی جائے۔

If you want to receive or deliver something related to this post, feel free to comment.

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: