Monthly Archives: May, 2011

قرآن اور کنز الایمان (تحریر شیخ المشائخ، بدر المشائخ، سلطان المشائخ، شیخ سیّد محمد مبارک علی گیلانی قادری مدظلہ العالی)۔


اَلْـحَمْدُ لِلّٰهِ الْقَادِرِ ذِی الْقُوَّةِ الْـمَتِیْنِ o اَلَّذِی اَرسَلَ الاَنْبِیَآءِ بِالْـهِدَایَةِ وَالتَّلقِیْنِ

Continue reading →

Hazrat Ali’s quote # 77


جہاد

 

جہاد جنت کا ایک دروازہ ہے جس کو اللہ نے اپنے خاص دوستوں کے لیے کھولا ہے۔ وہ پرہیز گاری کا لباس ہے۔ اللہ کی مضبوط زرہ، اور اس کی مضبوط ڈھال ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 76


جہاد

 

موت بے شک نہایت سرعت سے تجھ کو ڈھونڈ رہی ہے۔ اس پر راضی رہنے والا اسے مار نہیں سکتا ہے اور بھاگنے والا اسے عاجز نہیں کر سکتا ہے۔ جہاد میں قتل ہو کر مرنا یقیناً بہترین موت ہے۔ قسم اس خدا کی جس کے قبضہ قدرت میں ابنِ ابی طالب کی جان ہے کہ تلوار کے ہزار زخم کھا کر مرنا بستر پر مرنے سے نہایت آسان ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 75


جہاد

 

جہاد میں زندہ رہنے والے تعداد کی بقا پاتے ہیں اور ان کی اولاد زیادہ ہوتی ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 74


جہاد

 

ان میں سے کچھ لوگ منکر کو نا پسند کرتے ہیں ہاتھ سے بھی، زبان و دل سے بھی۔ یہ وہ ہیں جنہوں نے اچھے صفات میں کمال چاہا ہے اور ان میں وہ بھی ہیں جو زبان و دل سے تو اظہارِ ناپسندیدگی کرتے ہیں لیکن ہاتھ کو حرکت نہیں دیتے۔ انہوں نے دو اچھی صفتیں حاصل کر لیں اور ایک سے ہاتھ دھو لیا۔

وہ بھی ہیں جو دل سے نفرت کرتے ہیں لیکن زبان اور ہاتھ سے کچھ نہیں کرتے۔ انہوں نے تین میں سے دو بہترین خصلتیں چھوڑ دیں اور ایک کو اپنا لیا۔ کچھ ایسے بھی ہیں جو منکر باتوں کو زبان، دل اور ہاتھ، کسی سے نہیں روکتے، یہ زندہ لاشیں ہیں۔ تمام نیک اعمال امر بالمعروف اور نہی عَنِ المنکر کے لیے جنگ کرنے کے مقابلے میں ایسے ہیں جیسے سمندر میں کلّی بھر پانی۔ سب سے اچھی بات تو یہ ہے کہ حق بات ظالم بادشاہ کے سامنے بھی کہہ دی جائے۔

Hazrat Ali’s quote # 73


جہاد

جو دیکھے کہ ظلم ہو رہا ہے اور انکارِ خداوندی کی دعوت دی جا رہی ہے، وہ اسے دل سے ناپسند کرے تو محفوظ و بری ہے، جو زبان سے اظہارِ ناپسندیدگی کرے اسے عوض بھی دیا جائے گا بلکہ وہ اپنے ساتھی (اوّل الذکر) سے اچھا اور جس نے تلوار سے اظہارِ ناپسندیدگی کیا کہ خدا کا نام بلند ہو اور ظالموں کا نام ذلیل، اس نے ہدایت کا راستہ بھی پایا، صراطِ مستقیم پر بھی ٹھہرا اور یقین نے اس کے دل میں نور بھی دیا۔

Hazrat Ali’s quote # 72


عبد و معبُود

عظمتِ خالق تمھاری نگاہ میں مخلوق کو حقیر کر دے گی۔

Hazrat Ali’s quote # 71


عبد و معبُود

جو شخص اپنے اور خدا کے درمیان حالات کی اصلاح کر لے، خدا اس کے اور لوگوں کے تعلقات درست کر دے گا۔ جو آخرت کے معملات ٹھیک کر لے، خدا اس کے معاملاتِ دنیا بھی ٹھیک کر دے گا۔ جس کا نفس نصیحت گر ہو خدا اس کا نگران ہوتا ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 70


عبد و معبُود

 

خدا سے تعلقات اس وقت تک قائم نہیں رہ سکتے جب تک انسان حق سے مدارات اور اس سے قریبی تعلق پیدا نہ کرے اور لالچ کی چیزوں کے پیچھے چلنا چھوڑ نہ دے۔

Hazrat Ali’s quote # 69


عبد و معبُود

 

خدا سے ڈرو خواہ کچھ کم ہی سہی۔ خدا کے اور اپنے بیچ میں ایک پردہ رکھو خواہ کتنا ہی پتلا کیوں نہ ہو۔