Monthly Archives: June, 2011

Hazrat Ali’s quote # 104


عملِ خیر

 

بہترین عمل وہ ہے جس پر تم اپنے نفس کو مجبور کر دو۔

Hazrat Ali’s quote # 103


عملِ خیر

 

نیک کام کرنے والا نیکی سے بہتر ہے اور بد کار بدی سے بد تر۔

Hazrat Ali’s quote # 102


عملِ خیر

بہترین زہد، زہد کو چھپانا ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 101


غلط روی

 

تجربہ کار عالم اور شفیق ناصح کی نافرمانی ہمیشہ حیرانی و پریشانی کا سبب ہوتی ہے اور انجام کار ندامت و پشیمانی سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 100


غلط روی

جو بغاوت کی تلوار کھینچتا ہے وہ قتل ہوتا ہے۔

جو بہت سے کاموں میں محنتیں کرتا ہے وہ ہلاک ہو جاتا ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 99


غلط روی

 

جو برے راستے پر جاتا ہے اس پر تہمتیں لگائی جاتی ہیں۔ جو بھنور میں گھستا ہ۹ے وہ ڈوبتا ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 98


جدّ و جہد

 

کام اگر تمہاری خواہش کے مطابق نہ ہو تو ماضی کی کامیابیوں کی پروا نہ کرو (جدّ و جہد جاری رکھو)

Hazrat Ali’s quote # 97


جدّ و جہد

 

جو کسی چیز کی تلاش کرتا ہے اس کو مکمل یا نا مکمل حاصل ضرور کر لیتا ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 96


بے عمل

 

جو عمل میں کوتاہی کرتا ہے خُدا اسے مصیبت میں مبتلا کرتا ہے۔ خدا کو اس شخص کی کیا ضرورت ہے جس کے مال اور جس کی جان میں اس کا کوئی حصہ نہیں؟

کوتاہی کا نتیجہ شرمندگی اور دور اندیشی کا پھل سلامتی ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 95


بے عمل

عالم بے عمل بغیر تیروں کے تیر انداز ہے۔

علم دو طرح کے ہوتے ہیں، مطبوع (فطرت میں رچا بسا کہ عمل سے ظاہر ہو) مسموع (سنا ہوا مگر بے عمل)۔ مسموع علم جب تک مطبوع نہ ہو فائدے مند نہیں۔