Hazrat Ali’s quote # 203
عقل مند
جس نے ایک مرتبہ فحش مذاق کیا، اس نے اسی کے بقدر اپنی عقل کا ایک حصہ نکال کر پھیک دیا۔
Hazrat Ali’s quote # 202
عقل مند
جب معاملات میں اشتباہ ہو جائے تو ان کے آغاز سے نتیجہ نکالو۔ مومن کے واسطے تین ساعتیں ہیں۔ ایک میں تو وہ اپنے پروردگار سے مناجات کرتا ہے، دوسری میں اپنی معاش کی اصلاح کرتا ہے، تیسری ساعت وہ ہے جب وہ اپنے نفس اور لذّتِ نفس کو حلال و نیک چیزوں کے بارے میں تخلیے کی اجازرت دیتا ہے۔ عاقل کو چاہیے کہ انھیں تین حالتوں میں سفر کرتا رہے، اصلاحِ معاش کے لیے‘ فکرِ آخرت کے لیے یا امرِ حلال سے لذت حاصل کرنے کے لیے۔
Hazrat Ali’s quote # 201
عقل مند
جب عقل پختہ ہوتی ہے تو آدمی کی گفتگو کم ہو جاتی ہے۔
Hazrat Ali’s quote # 200
عقل مند
تمہاری عقل کا فائدہ یہی کیا کم ہے کہ اس نے تمہاری گمراہی کا راستہ راہِ ہدایت سے الگ کر کے واضح کر دیا ہے۔
Hazrat Ali’s quote # 199
عقل مند
خُدا نے آدمی کو عقل صرف اس لیے دی ہے کہ اس کی مدد سے ایک دن نجات حاصل کر سکے۔
Hazrat Ali’s quote # 198
عقل مند
دیکھنا آنکھوں ہی سے نہیں ہوتا، کبھی کبھی یہ آنکھیں آنکھ والے کو غلط بھی دکھاتی ہیں لیکن نصیحت طلب آدمی کو اس کی عقل دھوکا نہیں دیتی۔
Hazrat Ali’s quote # 197
عقل مند
عقل مند ہر چیز کو اس کے موقع پر استعمال کرتا ہے (اور بے عقل اس کے بر عکس)۔