Monthly Archives: May, 2012

Hazrat Ali’s quote # 261


اہل و عیال

عیال کی قلت دو آسانیوں میں سے ایک آسانی ہے۔

Advertisements

Hazrat Ali’s quote # 260


اہل و عیال

 

بال بچوں کو اپنی سب سے بڑی مشغولیت نہ بناؤ کیونکہ اگر وہ خدا والے ہیں تو اللہ اپنے چاہنے والوں کو بے کار نہیں کرتا اور اگر دشمنانِ خدا ہیں تو کہاں تم اور کہاں دشمنانِ خدا سے دل لگانا۔

Hazrat Ali’s quote # 259


بخل و فیّاضی

 

جو شخص اپنے لوگوں کی مدد کرنے سے ہاتھ کھینچ لیتا ہے، اس کا ایک ہاتھ رکتا ہے تو عزیزوں کے بہت سے ہاتھ رک جاتے ہیں اور جو اپنے لوگوں کے ساتھ تواضع اور مہربانی سے پیش آتا ہے وہ ان کی دائمی اور مستقل دوستی حاصل کر لیتا ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 258


بخل و فیّاضی

تم میں سے جو شخص اپنے عزیز و اقارب کو پریشانی میں مبتلا دیکھے تو اتنا مال خرچ کر کے انہیں بچانے سے باز نہ رہے جس کو صرف نہ کرنے سے اس کی دولت میں اضافہ نہ ہو گا اور خرچ کر ڈالنے سے کوئی کمی واقع نہ ہو گی۔

Hazrat Ali’s quote # 257


بخل و فیّاضی

ابنِ آدم! یہ جو تو نے اپنی ضرورت سے زیادہ مہیا کیا ہے، اس کے لیے تو دوسروں کا خزانچی ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 255


بخل و فیاضی

 

جس نے سخاوت کی، اس نے برتری کو پا لیا۔

Hazrat Ali’s quote # 254


بخل و فیّاضی

لوگوں پر کرم کرنے کا زیادہ مستحق تو وہ ہے جس میں بزرگوں اور کریموں کی صفات نے جڑ پکڑ لی ہو۔

Hazrat Ali’s quote # 253


بخل و فیّاضی

 

کنجوسی تمام برائیوں کی جامع ہے۔ یہ وہ لگام ہے جس سے آدمی ہر برائی کی طرف کھینچ جاتا ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 252


غرور

 

جسے کچھ مل جاتا ہے وہ سرکش ہو جاتا ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 251


غرور

 

فخر چھوڑ دو، تکبر کو کنارے رکھو اور قبر کو یاد کرو۔