Monthly Archives: June, 2012

Hazrat Ali’s quote # 286


سوال

سفارش کرنے والا سائل کا بازو ہوتا ہے۔

Advertisements

As-Salam-o Alayka YA RASOOL ALLAH


 

الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ

و علیٰ آلک و ازواجک و اصحابک یا رسول اللہ

534045_444049862288583_217806684912903_1681146_2108620280_n

Hazrat Ali’s quote # 285


سوال

ضرورت کا پورا نہ ہونا، نا اہل سے مانگنے سے زیادہ آسان ہے۔

اقسامِ احادیث


مختصر اصطلاحاتِ احادیث

241118_107493916007120_100002395356291_75127_3215790_o

تصویر کو بڑا کرنے کے لیے تصویر کو کلک کریں۔

Hazrat Ali’s quote # 284


سوال

جو اپنی ضرورت مومن سے بیان کرتا ہے وہ گویا خدا سے عرض کرتا ہے۔ جو کافر سے شکایت و درخواست کرتا ہے وہ گویا خدا کی شکایت کرتا ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 283


سوال

 

انہونی بات کے لیے سوال نہ کرو کیونکہ جو ہو چکا وہی تمہارے لیے بہت ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 282


سوال

 

تمہارے چہرے کی آب ابھی باقی ہے۔ سوال اس کا جوہر نکال لیتا ہے۔ تو یہ سمجھ کر سوال کرو کہ اس کا جوہر کسے دیتے ہو۔

Hazrat Ali’s quote # 256


بخل و فیّاضی

مجھے کنجوس پر بڑا تعجب ہوتا ہے۔ وہ اس فقیری کے لیے جلدی کرتا ہے جس سے بھاگا ہے اور اس سرمایہ داری کو ہاتھ سے دیتا ہے جس کو ڈھونڈا تھا۔ وہ دنیا میں محتاجوں کی زندگی بسر کرتا ہے اور آخرت میں مال داروں کا سا حساب دیتا ہے۔ اس متکبر پر تعجب ہوتا ہے جو کل نطفہ تھا اور کل مردہ ہو جائے گا اور خدا کے بارے میں شک کرنے والے پر حیرانی ہوتی ہے کہ وہ اللہ کی مخلوق کو دیکھتا ہے اور پھر انکار کرتا ہے۔ اس پر بھی تعجب ہوتا ہے جو دوسری مرتبہ خلقت کا انکار کرتا ہے حالانکہ پہلی تخلیق اس کے پیشِ نظر ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 281


سوال

 

سمجھنے کے لیے پوچھو، امتحان اور پریشان کرنے کے لیے نہیں کیونکہ جاہل طالب علم عالم کی طرح اور عالم زور آور جاہل کی طرح ہوتا ہے

Hazrat Ali’s quote # 280


نفس

 

جسے اپنا نفس معزز معلوم ہو گا، خواہشاتِ نفس اس کے لیے حقیر ہوں گی۔