Monthly Archives: October, 2013

Hazrat Ali’s quote # 340


اِختیارات

 

جب اختیارات زیادہ ہوتے ہیں تو خواہشات کم ہو جاتی ہیں۔

Advertisements

Hazrat Ali’s quote # 339


اِحسان

 

جو شخص تجھے نیکی میں پہلو تہی کرنے دے وہ تیرے احسان پر شکر گزار نہیں۔ خدا ناشکرے کی احسان فراموشی سے زیادہ شکر گزار کا شکر دے دیتا ہے اور احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 338


اِحسان

 

اگر کوئی سلام کرے تو اسے اس سے بہتر جواب دو، اگر کوئی تم پر احسان کرے تو اس سے بڑھ چڑھ کر بدلہ دو۔ اس کے بعد بھی شرف پہلے ہی کو ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 337


اِحسان

 

کرم قرابت کے رشتے سے زائد اضافی چیز ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 336


خوش خیالی

 

کوئی شخص کوئی بات کہے تو اس کے لیے برا خیال اس وقت تک نہ کرو جب تک اس کا کوئی اچھا مطلب نکل سکے۔

Hazrat Ali’s quote # 335


خوش خیالی

 

اگر کسی کا خیال تمہارے بارے میں اچھا ہو تو اسے اچھا کر دکھاؤ۔

Hazrat Ali’s quote # 334


حسد

ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو کیونکہ بغض خیر و برکت کے زوال کا باعث ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 333


حسد

ایک دوسرے سے حسد نہ کرو کیونکہ حسد ایمان کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑی کو۔

Hazrat Ali’s quote # 332


حسد

حاسدوں کی اس حالت پر تعجب ہے کہ وہ تندرست کیسے ہیں؟

Hazrat Ali’s quote # 331


حسد

حق سے زیادہ کسی کی تعریف چاپلوسی ہے اور استحقاق سے کم عاجزی یا حسد۔