Hazrat Ali’s quote # 345


دنیا

 

لوگو! سامانِ دنیا ہلاکت میں ڈالنے والا ہے۔ ایسی چراگاہ سے بچو جہاں سے سفر کرنا ٹھہرنے سے زیادہ نفع بخش ہے، جہاں کی واجبی روزی دولت مندی سے زیادہ پاک ہے، جہاں کے سرمایہ داروں پر احتیاج کا حکم لگا دیا گیا ہے۔ جو اس سے بے پروا ہیں انہیں راحت دی گئی ہے۔ جسے اس دنیا کی چمک دمک بھا گئی ہے، اس کو نتیجے میں نابینائی ملے گی۔ جس نے اس پر فریفتہ ہونے کو اپنا شعار بنا لیا ہے اس کا دل غموں سے بھر جائے گا اور یہ غم اس کے سویدائے قلب پر قبضہ کر لیں گے۔ ایک غم اسے مشغول رکھے گا اور ایک ہمیشہ غمگین بنائے رہے گا۔ یہاں تک کہ اس کی گردن دبائی جائے گی اور وہ میدان میں ڈال دیا جائے گا۔ اس کی گردن کی دونوں رگیں ٹوٹی ہوئیں ہوں گی۔ خدا پر اسے موت دینا اور عزیزوں پر اسے دفن کرنا تکلیف دہ نہ ہو گا۔

مومن ہی دنیا کو عبرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور بمجبوری اس سے پیٹ بھر لیتا ہے۔ غصے اور ناراضگی کے کانوں سے اس کی سنتا ہے۔

یہاں اگر کسی کے لیے کہا جاتا ہے کہ دولت مند ہو گیا تو گویا محتاج ہو گیا اور اگر زندگی دے کر خوش کیا تو فنا کر کے غمگین بھی بنا لیا گیا۔ یہ ہیں حالات دنیا کے۔ ابھی ان انسانوں کا وہ دن آئے گا۔ وہ دن نہیں آیا ہے جس میں وہ بالکل مایوس ہو جائیں گے۔

If you want to receive or deliver something related to this post, feel free to comment.

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: