Daily Archives: December 8th, 2013

Hazrat Ali’s quote # 377


قناعت

 

اسلام سے بہتر شرف، تقویٰ سے اچھی عزّت، پرہیزگاری سے زیادہ مضبوط پناہ گاہ، توبہ سے زیادہ کامیاب سفارش، قناعت سے بہتر غنی کرنے والا خزانہ اور ضروری روزی پر خوش رہنے سے زائد محتاج کو دینے والا مال دنیا میں کوئی نہیں۔ جس نے کفایت بھر روزی پر اکتفا کر لی، اس نے سکون کا انتظام کر لیا اور فراغت و اطمینان میں گھر بنا لیا۔ شوق تھکن کی کنجی اور تکان کی سواری ہے، لالچ تکبّر و حسد گناہوں میں داخل ہونے کے اسباب ہیں اور شر تمام عیوب کا جامع ہے۔