Monthly Archives: January, 2014

Hazrat Ali’s quote # 411


بے وقوفی

 

احمق سے دوستی نہ کرنا کیونکہ وہ چاہے گا نفع پہنچانا مگر کرا دے گا نقصان۔

Hazrat Ali’s quote # 410


بے وقوفی

بے وقوفی سب سے بڑی فقیری ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 409


خُوش اَخلاقی

 

انسانوں کے دل وحشی ہوتے ہیں۔ جو انہیں موہ لے اسی پر جھک جاتے ہیں۔

حُسنِ اَخلاق سے اچھا کوئی ہم نشین نہیں اور اس سے بڑھ کر کوئی پرہیزگاری نہیں کہ شبہ کے مقامات پر رک جائے۔ تفکر سے بڑھ کر کوئی علم نہیں۔

Hazrat Ali’s quote # 408


اِحتیاط

 

اکثر یہ ہوا ہے کہ ایک لقمے نے کئی وقت کی غذاؤں کو روک دیا ہے۔

2013 in review


The WordPress.com stats helper monkeys prepared a 2013 annual report for this blog.

Here’s an excerpt:

The concert hall at the Sydney Opera House holds 2,700 people. This blog was viewed about 39,000 times in 2013. If it were a concert at Sydney Opera House, it would take about 14 sold-out performances for that many people to see it.

Click here to see the complete report.

Hazrat Ali’s quote # 407


اِحتیاط

 

جس شخص نے کفایت شعاری اور درمیانہ روی سے کام لیا وہ محتاج نہ ہوا۔

Hazrat Ali’s quote # 406


اِحتیاط

 

جب کسی آدمی میں کوئی پسندیدہ صفت دیکھو تو دوسری صفات کا انتظار کرو (دھوکا نہ کھاؤ)۔

Hazrat Ali’s quote # 405


اِحتیاط

 

تمہارے نفس کی اصلاح کے لیے یہی کافی ہے کہ جو باتیں دوسروں کے لیے ناپسند کرتے ہو ان سے بچو۔

Hazrat Ali’s quote # 404


اِحتیاط

 

بات تمہاری قید میں ہے مگر اس وقت تک جب تک تم چپ ہو۔ جب بول دیئے تو اس کے پابند ہو گئے۔ اس لیے زَبان کی اس طرح حفاظت کرو جیسے اپنے سونے اور چاندی کی حفاظت کرتے ہو۔ بہت سے الفاظ نعمتیں چھین لیتے ہیں اور عذاب میں ڈال دیتے ہیں۔

جو نہ جانتے ہو وہ نہ کہو بلکہ ہر معلوم بات بھی نہ کہو کیونکہ خداوندِ عالم نے تمہارے تمام اعضاء جوارِح پر کچھ فرائض مقرر کیے ہیں جن سے قیامت کے دن حجت قائم کی جائے گی۔

Hazrat Ali’s quote # 403


اِحتیاط

 

فکر ایک صاف آئینہ ہے اور عبرتیں ڈرانے والی ناصح ہیں۔ تمہارے بچنے اور احتیاط کرنے کے لیے وہی چیزیں بہت ہیں جنہیں دوسروں میں دیکھ کر ناپسند کرتے ہو۔