Monthly Archives: February, 2014

Hazrat Ali’s quote # 429


اِخفائے راز

 

جس نے اپنا راز چھپایا، اُس نے خوبی اور بہتری کو پایا۔

Advertisements

Hazrat Ali’s quote # 428


اِخفائے راز

 

جس نے بھید کو چھپایا، اس نے اپنے اختیار کو اپنے ہاتھ میں رکھا۔

Hazrat Ali’s quote # 427


اِخفائے راز

 

فتح، خود اعتمادی پر، خود اعتمادی، بار بار سوچنے پر، اور سوچنا، حفاظتِ راز پر موقوف ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 426


اِخفائے راز

 

انسان جو بات اپنے دل میں چھپاتا ہے، زبان سے اتفاقاً نکلے ہوئے الفاظ اور چہرے کے اتار چڑھاؤ سے وہ بات ظاہر ہو جاتی ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 425


سخاوت

 

سوال پورے کرنے کا حُسن تین باتوں میں ہے؛ عطا کو حقیر سمجھنا اور اس کے ظاہر نہ ہونے کی سعی کرنا، اِحسان کو خوش گوار بنانے کے لیے جلدی کرنا، یعنی کسی کو دو تو اس شرط پر کہ بہت دینے کے بعد بھی یہ سمجھو کہ کم ہے، مشہور نہ کیا جائے اور جو کچھ دو اسے جلدی دو تاکہ وہ انتظار کی زحمت نہ اٹھائے۔

Hazrat Ali’s quote # 424


سخاوت

 

کسی نے حضرتؓ سے پوچھا کہ عدل و سخاوت میں کون بہتر ہے۔ حضرتؓ نے فرمایا

عدل معاملات کو بر محل انجام دیتا ہے اور جُود ان کو آگے بڑھاتا ہے۔ عدل ایک عام منتظم ہے اور جُود ایک مخصوص اور غیر مستقل بات۔ اس لیے عدل اشرف ہے اور جُود سے افضل۔

Hazrat Ali’s quote # 423


سخاوت

 

خدا کے کچھ بندے ایسے ہیں جن کو خدا نے اپنی نعمتوں کے لیے مختص کیا ہے تاکہ دوسروں کو فائدہ ہو۔ خدا انہیں وہ نعمتیں دیتا ہے جو وہ دوسروں کو عطا کرتے ہیں۔ اگر وہ نعمتوں کو روکتے ہیں تو خدا اس سے لے کر دوسروں کو دے دیتا ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 422


سخاوت

 

جو چھوٹے ہاتھ سے دے گا، بڑے ہاتھ سے پائے گا۔

Hazrat Ali’s quote # 421


سخاوت

 

سخاوت یہ ہے کہ مانگنے سے پہلے عطا ہو۔ وہ سخاوت جو سوال کے بعد ہو وہ شرم کا تحفظ اور مذمت سے بچاؤ ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 420


سخاوت

 

سخی بنو مگر فضول خرچ نہیں۔ حساب کتاب رکھو مگر سخت گیر نہ بن جاؤ۔