Monthly Archives: April, 2014

Hazrat Ali’s quote # 487


اقوالِ دانش

 

جو شخص اپنی قوم کے خلاف دعوتِ شمشیر دے اور دشمنوں کی تلواروں کی رہنمائی کرے، اس سے نہ اپنے محفوظ رہ سکتے ہیں اور نہ بیگانے امن کی توقع رکھ سکتے ہیں۔

Hazrat Ali’s quote # 486


اقوالِ دانش

سرداری، فراغ خوصلگی سے حاصل ہوتی ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 485


اقوالِ دانش

 

جس نے دوسروں کی رائے کا استقبال کیا، اس نے خطا کے مواقع کو پہچان لیا۔

Hazrat Ali’s quote # 484


اقوالِ دانش

 

کسی ایسی بات پر اپنے کو بد گمان نہ کرو جس سے کوئی اچھا پہلو بھی نکلتا ہو۔

Hazrat Ali’s quote # 483


اقوالِ دانش

 

زیادہ خاموش رہنے سے رعب اور انصاف سے ہمدردی کرنے والے زیادہ ہوتے ہیں۔ احسان سے عزت بڑھتی ہے۔ تواضع سے خدا کی نعمتیں پوری ہوتیں ہیں۔ محنت و مشقت کرنے سے سرداری و قیادت ضروری ہو جاتی ہے۔ خوش کرداری سے دشمن زیر ہوتا ہے۔ احمق کے ساتھ بردباری کا برتاؤ کرنے سے مددگاروں کی زیادتی ہوتی ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 482


اقوالِ دانش

 

سخاوت آبرو کی محافظ ہے۔ علم بے وقوف کا منہ بند کرنے والا ہے۔ معافی کامیابی کی زکوٰۃ ہے۔ بے وفا سے علیحدگی بے وفائی کا بدلہ ہے۔ مشورہ طلبی ہدایت ہے۔ جو رائے سے بے فکر ہے وہ مصیبت میں پڑتا ہے۔ صبر، مصائبِ زمانہ سے مقابلہ کرتا ہے۔ بے صبری زمانے کی بے رخی میں اس کی مددگار اور ترکِ آرزو سب سے بڑی دولت مندی ہے۔ کتنی ہی عقلیں ہیں جو امیروں کی ہوا و ہوس کی اسیر ہیں۔ تجربے کو یاد رکھنا ایک توفیقِ الٰہی ہے۔ محبت ایک مفید رشتہ داری ہے۔ جو خود ہی دل تنگ ہو، اس سے مطمئن نہ رہو کہ کیا معلوم کس وقت کیا کر گزرے۔

Hazrat Ali’s quote # 481


اقوالِ دانش

 

لالچ دائمی غلامی ہے۔

Hazrat Ali’s quote # 480


اقوالِ دانش

 

شر کی جڑ دوسرے کے دل سے یوں کاٹو کہ پہلے اپنے سینے سے اسے اکھیڑ ڈالو۔

Hazrat Ali’s quote # 479


اقوالِ دانش

عقل سے زیادہ مفید کوئی مال نہیں۔ خود پسندی سے زیادہ وحشت خیز کوئی تنہائی نہیں۔ تدبیر سے بہتر عقل نہیں۔ تقویٰ سے بہتر کرم نہیں۔ تہذیب و ادب کے مقابلے میں کوئی ترکہ نہیں۔ توفیق سے اچھا کوئی رہنما نہیں۔ نیک عمل سے اچھی کوئی تجارت نہیں۔ ثواب سے بہتر کوئی منافع نہیں۔ ورع کا مطلب ہی یہ ہے کہ شبہ کے موقع پر ٹھہرا نہ جائے۔ ترکِ حرام سے بہتر کوئی زہد نہیں۔ غور و فکر سے بہتر کوئی علم نہیں۔ فرائض کی ادائی سے اچھی کوئی عبادت نہیں۔ ایمان کی حقیقت ہے حیا۔ اور صبر و انکساری سے بہتر کوئی شرف نہیں۔ علم سے بہتر کوئی عزت نہیں۔ مشورے سے بہتر کوئی اقدام بھروسے کے قابل نہیں۔ تمہیں اس کی پیروی کرنا واجب ہے جس سے نا واقفیت کی وجہ سے معذور نہ سمجھے جاؤ (جس سے واقف ہو)۔

Hazrat Ali’s quote # 478


اقوالِ دانش

بے وفاؤں سے وفا داری خدا کے نزدیک بے وفائی اور بے وفاؤں سے بے وفائی خدا کے نزدیک وفاداری ہے۔