Quotations of Hazrat Ali

Hazrat Ali’s quote # 457


شکر و ناشکری

اگر خدا نے گناہ سے نہ ڈرایا ہوتا، تب بھی گناہ نہ کرنا چاہیے تھا تاکہ اس کی نعمتوں کا شکر ادا ہو جائے۔

جو دنیا میں صبح کو شکرِ خدا نہیں کرتا، وہ قضا و قدرِ الٰہی سے ناراض ہے۔ جو نازل شدہ مصیبت کی شکایت کرتا ہے، وہ گویا اپنے خدا کا شکوہ کرتا ہے۔ جو سرمایہ دار کے پاس جائے اور اس کی دولت سے متاثر ہو کر اس کی تعظیم کرے، اس کا دو تہائی دین گیا۔ جو قرآن پڑھنے کے باوجود جہنم میں جائے، وہ گویا آیاتِ خدا کو مذاق جانتا ہے۔ جس نے محبتِ دنیا میں دل لگا لیا، اسے تین چیزیں لگ جائیں گی؛ مسلسل غم، لگاتار لالچ اور ناکام آرزوئیں۔

Quotations of Hazrat Ali

Hazrat Ali’s quote # 452


تقدیر و تدبیر

کسی بندے کی تدبیر کتنی ہی اہم، مطالبہ کتنا ہی سخت اور چالاکی کتنی ہی مضبوط کیوں نہ ہو مگر خدا بلا شبہ اس کو لوحِ محفوظ میں متعین حصے سے زائد نہیں دیتا۔ کسی کی کمزوری، بے چارگی اور تقدیر کے مقررہ امور میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بنتی۔ اس راز کو جاننے والا اور اس پر عمل کرنے والا بڑی راحت و آسائش میں ہے، اس نکتے کو چھوڑنے والا اور اس میں شک کرنے والا زیادہ مضرت میں۔ بہت سے دولت مند اور قسمت والے ہیں جو آہستہ آہستہ عذاب کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ بے شمار احسانوں میں محصور اور بلاؤں میں گرفتار ہیں۔ لہٰذا، اے سننے والے! شکر میں زیادتی کر، جلد بازی میں سست ہو جا اور رزق و دولت کی انتہا پر رک جا۔

Quotations of Hazrat Ali

Hazrat Ali’s quote # 449


اُمید

آج تم امید اور آرزو کی دنیا میں زندگی بسر کر رہے ہو جس کے پیچھے موت ہے۔ جس نے عہدِ آرزو میں موت آنے سے قبل کچھ نیک کام کر لیا، اس کے نیک عمل نے فائدہ پہنچایا، اس کی موت اسے کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گی۔ جس نے اپنے عہدِ آرزو میں موت سے قبل کوئی کوتاہی کی تو گویا اس کا عمل رائیگاں گیا۔ اس کی موت اسے نقصان پہنچائے گی۔