Quotations of Hazrat Ali

Hazrat Ali’s quote # 479


اقوالِ دانش

عقل سے زیادہ مفید کوئی مال نہیں۔ خود پسندی سے زیادہ وحشت خیز کوئی تنہائی نہیں۔ تدبیر سے بہتر عقل نہیں۔ تقویٰ سے بہتر کرم نہیں۔ تہذیب و ادب کے مقابلے میں کوئی ترکہ نہیں۔ توفیق سے اچھا کوئی رہنما نہیں۔ نیک عمل سے اچھی کوئی تجارت نہیں۔ ثواب سے بہتر کوئی منافع نہیں۔ ورع کا مطلب ہی یہ ہے کہ شبہ کے موقع پر ٹھہرا نہ جائے۔ ترکِ حرام سے بہتر کوئی زہد نہیں۔ غور و فکر سے بہتر کوئی علم نہیں۔ فرائض کی ادائی سے اچھی کوئی عبادت نہیں۔ ایمان کی حقیقت ہے حیا۔ اور صبر و انکساری سے بہتر کوئی شرف نہیں۔ علم سے بہتر کوئی عزت نہیں۔ مشورے سے بہتر کوئی اقدام بھروسے کے قابل نہیں۔ تمہیں اس کی پیروی کرنا واجب ہے جس سے نا واقفیت کی وجہ سے معذور نہ سمجھے جاؤ (جس سے واقف ہو)۔