Quotations of Hazrat Ali

Hazrat Ali’s quote # 482


اقوالِ دانش

 

سخاوت آبرو کی محافظ ہے۔ علم بے وقوف کا منہ بند کرنے والا ہے۔ معافی کامیابی کی زکوٰۃ ہے۔ بے وفا سے علیحدگی بے وفائی کا بدلہ ہے۔ مشورہ طلبی ہدایت ہے۔ جو رائے سے بے فکر ہے وہ مصیبت میں پڑتا ہے۔ صبر، مصائبِ زمانہ سے مقابلہ کرتا ہے۔ بے صبری زمانے کی بے رخی میں اس کی مددگار اور ترکِ آرزو سب سے بڑی دولت مندی ہے۔ کتنی ہی عقلیں ہیں جو امیروں کی ہوا و ہوس کی اسیر ہیں۔ تجربے کو یاد رکھنا ایک توفیقِ الٰہی ہے۔ محبت ایک مفید رشتہ داری ہے۔ جو خود ہی دل تنگ ہو، اس سے مطمئن نہ رہو کہ کیا معلوم کس وقت کیا کر گزرے۔